مودی حکومت اقتدار سے بیدخل ہوجائیگی: ممتا

مالدہ (مغربی بنگال) 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جمعرات کے دن کہاکہ این آر سی جو بی جے پی نے ملک میں نافذ کرنے کی تجویز پیش کی ہے، بھگوا پارٹی کے لئے یہ ایک اعزازیہ ہوگا کہ ترنمول کانگریس برسر اقتدار آنے پر اس کو برخاست کردے گی۔ یہ قانون این بی سی قومی بدائی سرٹیفکیٹ (این بی سی) بن جائے گا۔ ممتابنرجی مالدہ نارتھ پارلیمانی انتخابی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سی پی آئی ایم کہہ رہے ہیں کہ ان کا کارآمد ہونا برقرار نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ وہ بنگال میں این آر سی کی اجازت نہیں دیں گی۔ یہ فیصلہ بی جے پی کے گلے میں الٹی آنتیں گلے پڑجانے کے مترادف ہوگا اور این بی سی یا نیشنل بدائی سرٹیفکیٹ بن جائے گا۔ مودی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کردیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے اس الزام کا اعادہ کیا کہ بھگوا پارٹی قوم کو مذہبی خطوط پر تقسیم کررہی ہے۔ ترنمول کانگریس کی صدر نے کہا کہ عوام اس کو اقتدار سے بیدخل ہونے کے بعد منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی مرکز میں نئی حکومت تشکیل دینے کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مودی حکومت جھوٹ بولنے کیلئے شہرت رکھتی ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ لوگ بی جے پی حکومت کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور نہ زیادہ عرصہ تک محروم رہنا پسند کریں گے۔ کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال ثابت کرتی ہیکہ یہ پارٹیاں اپنا اثر ورسوخ کھو چکی ہیں۔ انہوں نے علاقائی عوام کو ترقی کا تیقن دیا اور اپیل کی کہ وہ ذات پات سے بالاتر ہوکر موسم بے نظیر نور کی تائید کریں اور بی جے پی، کانگریس اور بائیں بازو کو شکست دیں۔