مودی اپوزیشن بنچوں پر پہونچ گئے

سونیا گاندھی کو نمستے ، ملائم سے مصافحہ
وزیراعظم مودی ، لوک سبھا کی کارروائی کے آغاز سے قبل اپوزیشن بنچوں پر پہونچ گئے ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو نمستے کیا اور دیگر قائدین سے خیرسگالی کا اظہار کیا ۔ ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو سے مصافحہ کیا گیا اور اپنی نشست پر واپس ہونے سے قبل سونیا گاندھی اور ملائم سنگھ یادو سے کچھ بات چیت بھی کی ۔ مختلف اسکامس پر کانگریس نے سشما سوراج ، راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے سندھیا اور مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔