مودی اور امیت شاہ کو آج گجرات میں تہنیت

وزیراعظم اپنی والدہ سے آشیرواد لیں گے
احمدآباد۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو لوک سبھا انتخابات میں فتح پر ان کی پارٹی کی گجرات یونٹ کی طرف سے اتوار کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم مودی انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد اپنی ریاست کے پہلے دورہ کے موقع پر اپنی والدہ ہری بامودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے آشیرواد لیں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی نے کہا کہ مودی اور شاہ اتوار کی شام احمدآباد پہونچیں گے اور خان پور میں واقع اپنی پارٹی کے دفتر میں منعقد شدنی تہنیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔ واگھانی نے کہا کہ ’’ہمارے نریندر بھائی جو سارے ہندوستان اور ساری دنیا سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی آبائی ریاست کے قومی صدر کے ساتھ کل یہاں پہونچیں گے‘‘۔