مودی اوریوگی کے راج میں عوام تباہ:نریش اتم

لکھنو ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مودی اور یوگی راج میں پوری عوام تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔مہنگائی آسمان چھوتی نظر آرہی ہے۔ بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور مجرم بے خوف ہوکر کاروباری افراد کو لوٹ رہے ہیں۔اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ مجرم خو دکشی کررہے ہیں اور حکومت اپنے جھوٹ کو ڈھونڈھورا پیٹ رہی ہے۔گورکھپور میں انہوں نے لوگوں سے سماجوی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت لوگوں کو گمراہ کرنے میں اچھی طرح سے ماہر ومشہور ہوگئی ہے۔