مودی ‘ امیت شاہ و راہول کی خلاف ورزیاں

ضابط اخلاق سے متعلق شکایات پر الیکشن کمیشن کا آج فیصلہ
نئی دہلی 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن ‘وزیر اعظم نریندر مودی ‘ بی جے پی صدر امیت شاہ اور کانگریس صدر راہول گاندھی کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات پر منگل کو فیصلہ کریگا ۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر چندرا بھوشن کمار نے آج کہا کہ مکمل کمیشن کا منگل کی صبح کو اجلاس ہوگا جس میں ان شکایات کا جائزہ لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے حکام نے ہر تفصیل نوٹ کرلی ہے اور کمیشن کو اس سے واقف کروادیا ہے ۔ کمیشن کا ہر منگل اور جمعرات کو اجلاس ہوتا ہے جس میں اہم امور پر غور و خوض کیا جاتا ہے ۔ الیکشن کمیشن امکان ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کی تواریخ کے تعلق سے بھی کل کے اجلاس میں غور کریگا ۔ یہاں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات نہیں کروائے جاسکے کیونکہ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ لا اینڈ آر ڈر کی صورتحال بہتر نہیں ہے ۔