مودی ، واجپائی کارناموں کو ملیامیٹ کررہے ہیں: محبوبہ

سرینگر19اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، اٹل بہاری واجپائی کے تمام کارناموں کو مسمار کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔جمعہ کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پرنامہ نگاروں کے ساتھ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے آرپار تجارت کو تا حکم ثانی معطل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا ‘جو بھی واجپئی جی نے کا م کئے ایسا لگتا ہے کہ مودی ان کو مسمار کرنا چاہتے ہیں، جو بھی واجپئی جی کی پالیسیاں تھیں، پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی، جموں کشمیر میں بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے کا اور راستے کھولنے کا، ایسا لگتا ہے کہ آج کی بی جے پی سرکار واجپئی جی کے ان تمام فیصلوں اور اعتماد سازی کے اقدام کو مسمار کرنا چاہتی ہے‘۔انہوں نے آر پار تجارت کی معطلی کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ‘جموں کشمیر کا اگر کوئی حل ہے تو وہ یہی ہے کہ راستے جتنے بھی ہیں انہیں کھول دیا جانا چاہئے ۔