موجودہ حالات کا سیاسی فائدہ نہ اٹھایا جائے: ملکارجن کھڑگے

نئی دہلی ۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ حملہ کے بعد کانگریس کے ایک لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہماری پارٹی کے سبھی لوگ فوج کی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ ملک کی سیکورٹی کیلئے ہم فوج کے ساتھ ہیں۔ مگر میں نے کیا یہ کہہ اس کا سیاسی فائدہ نہیں لینا چاہئے۔ اندرا جی نے بنگلہ دیش کو آزادی دلائی ، اٹل جی نے بھی تعریف کی۔ ہم صحیح چیز کی حمایت کرتے ہیں۔اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ہندوستان کی فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پورے ملک کی خواہش تھی کہ پلوامہ سانحہ کے بعد پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے۔وہیں یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ ہماری ائیر فورس نے جواب دیا اور وہاں 300 سے زیادہ دہشت گردوں کو مارگرایا۔ ہم فوج پر فخر کرتے ہیں۔ پاکستان کو ہماری فوج ایسا سبق سکھائے گی کہ وہ سالوں تک آنکھ نہیں دکھا پائے گا۔

پریش راول کی علی ظفر پر تنقید
ممبئی۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار پریش راول جنہوں نے فلم ’اُری : دی سرجیکل اسٹرائک‘ میں کام کیا ہے ، انہوں نے پاکستانی اداکار علی ظفر کی عمران خان کی تقریر پر شاباشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد علی نے عمران خان کی تقریر کی ستائش کی لیکن جب ہندوستانی فضائیہ نے دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ کیا تو علی خاموش رہے۔