موتی ستاروں سے مزین دوپٹے خواتین کی اولین پسند

دوپٹہ آج سے نہیں بلکہ زمانہ قدیم سے ہی خواتین کے لباس کا لازمی جز رہا ہے۔ آج کل مارکٹ میں موتی ستاروں سے مزین دوپٹے خواتین کی اولین پسند بنتے جارہے ہیں۔ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو دیکھتے ہوئے چھوٹی چھوٹی بچیاں بھی دوپٹے اوڑھ رہی ہیں۔ موتی ستاروں سے آراستہ دوپٹے بے حد مقبول ہوتے جارہے ہیں۔ خاص طور پر شادیوں کے موقع پر خواتین اس طرح کے دوپٹے اوڑھے نظر آتی ہیں۔ خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ سوٹ کے ساتھ بڑا دوپٹہ بنوایا جائے۔ بعض لڑکیوں کو بچپن سے ہی بڑے بڑے دوپٹے اوڑھنے کا شوق ہوتا ہے، اس لئے بڑے ہونے پر وہ اپنا یہ شوق ضرور پورا کرتی ہیں۔ اکثر بچپن میں بڑا دوپٹہ اوڑھنے پر بڑی خواتین سے یہ ضرور سننے کو ملتا تھا کہ اتنی بڑی ہو نہیں جتنی بڑا دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے۔ یہی سبب ہے کہ دوپٹے کا جو بھی فیشن ہو ہر دور میں خوب چلتا ہے۔