موبائیل پیام بھیجنے کے بعد منسوخ کرنے کی سہولت

نیویارک ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) موبائیل پر پیام بھیجنے کے بعد اس میں کچھ غلطی پائی گئی یا پیام شدید قابل اعتراض متن پر مشتمل ہو اور اسے بعد ازاں واپس لینے کا خیال آجائے تو پیام وصول کنندہ کی جانب سے آپ ، اس پیام کو دیکھنے سے قبل اسے واپس لے سکتے ہیں اور منسوخ کرنے کی بھی سہولت کافائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ اگر کوئی نشہ کی حالت میں یا غصہ میں آکر پیام روانہ کردے اور فوری بعد اس پر افسوس اور ملامت کا احساس ہوجائے تو یا آپ یہ پیام بھیجنا نہیں چاہتے تھے لیکن غلطی سے چلا گیا یا آپ کا پیام اتفاقاً کسی غلط آدمی کو بھیجا گیا تو اب اس پیام کو ایک نئے ایپ کی مدد سے واپس لے سکتے ہیں۔ اگر آپ نے پیام روانہ کرنے کابٹن دبادیا ہے تو یہ پیام اس وقت تک واپس لیا جاتا ہے تاوقتیکہ پیام وصول کرنے والا اسے دیکھ لے اور آپ کا پیام وصول کنندہ کے کھولنے سے قبل اس کو حذف کردیا جاسکتا ہے ۔اس لئے آپ کو موبائیل پیام روانہ کرنے سے قبل چوکس رہنا ہوگا ۔ اگر غلطی سے بھیجا گیا تو اس میں فوری طورپر بازطلبی کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ اس کے لئے تین سطح کی سہولت دی گئی ہے۔ پہلے 24 ، 12 یا 3 گھنٹے کے بعد میاسیج کو حذف کردیا جائے گا ۔