منگل ہاٹ میں نوجوان کا بہیمانہ قتل،رقمی لین دین پر جھگڑا، ملزم مفرور

حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور کوئی دن ایسا نہیں گزررہا ہے جس میں قتل کی واردات پیش نہ آئی ہو۔ تازہ ترین واقعہ میں شہر کے علاقہ منگل ہاٹ میں ایک روڈی شیٹر نے نوجوان کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ پولیس منگل ہاٹ کے بموجب 27 سالہ وشال سنگھ ساکن شیولال نگر دھول پیٹ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اُس کی روڈی شیٹ کھولی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ سندیپ جو مورتیاں بنانے کا کام کرتا ہے اور وشال سنگھ روڈی شیٹر کے ساتھ رقمی لین پر جھگڑا ہوا۔ ۔ کل رات دونوں کے درمیان رقم کی ادائیگی کو لے کر جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں وشال نے سندیپ کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ پولیس منگل ہاٹ کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا۔ پولیس نے سندیپ سنگھ کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور وشال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اُس کی تلاش شروع کردی۔