منڈسور کی جنسی درندوں سے متاثرہ لڑکی کے خاندان سے بی جے پی قائد کی بدتمیزی

اندور ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک نادر الواقع واقعہ میں بی جے پی لیڈر جو مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتے ہیں جنسی درندوں کی فحاشی سے متاثرہ لڑکی کے خاندان سے ہاسپٹل میں لڑکی کی عیادت پر شکریہ ادا کہنے پر اصرار کیا ۔ سدرشن گپتا ، جو بی جے پی لیجسلیچر ہیں وہ اندور کے ایم وائی ہاسپٹل کے خفیہ کیمروں میں یہ کہتے ہوئے ریکارڈ ہوا کہ وہ متاثرہ خاندان سے رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا کا لڑکا کی عیادت اور مزاج پرسی پر ان کا شکریہ ادا کریں ۔ جیسے ہی یہ بات مکمل ہوئی لڑکی کے خاندان نے رضا مندی میں سرہلایا اور بعد ازاں دونوں ہاتھ جوڑ کر سدھیر گپتا کا شکریہ ادا کیا ۔ سدرشن گپتا نے لڑکی کے خاندان کو یہ کہتے ہوئے پایا گیا کہ ’ اپنے رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا کا شکریہ ادا کیجئے کہ وہ یہاں تک خاص طور پر آپ ( کی بیٹی کی عیادت ) کے لیے آئے ہیں‘ ۔ یاد رہے کہ 8 سالہ معصوم لڑکی کو حفیظ کالونی کے اسکول سے اغواء کرتے ہوئے منڈسور میں 3 دن پہلے اُس کا گینگ ریپ ( انسانیت سوز فحاشی کا عمل ) انجام دیا گیا تھا وہ اب ہاسپٹل میں موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہے اور حیات کے لیے لڑ رہی ہے ۔ اس ضمن میں ( ہمارے ملک کی بہادر ) مدھیہ پردیش پولیس نے تاحال 2 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کو اس انسانیت سوز جرم کی سخت مذمت کی اور کہا کہ خاطی ملزم / ملزمین کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا ۔