منچریال میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

منچریال۔/15 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال لکشمی پیٹ قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ منچریال ٹاؤن ایس آئی مسٹر ماروتی کے بموجب پریمیا نامی شخص منچریال سے دنڈے پلی اپنی موٹر بائیک پر جارہا تھا۔ مخالف سمت سے آرہی آئیچر ویان نے ٹکر دے دی۔ جس کی وجہ سے وہ جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ منچریال پولیس نے نعش کو گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے کیس درج کرلیا۔ ویان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

یلاریڈی میں بائیک حادثاتی طور پر
جل کر خاکستر
یلاریڈی۔/15 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر منگل کی رات کو امبیڈکر چوراستہ کے پاس حادثاتی طور پر آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ماجا پور علاقہ سے تعلق رکھنے والے روی نے اپنی بائیک کا سائیڈ اسٹانڈ ٹوٹ جانے سے اسے جوڑنے کیلئے ویلڈنگ کرتے وقت حادثاتی طور پر آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے بائیک جل کر خاکستر ہوگئی۔ مقامی فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے پر عملہ نے آکر آگ بجھائی ۔ لیکن بائیک تب تک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکی تھی۔