منوہر پاریکر کا سیاست سے سبکدوشی کا اشارہ

پاناجی ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیر دفاع منوہر پاریکر نے سیاست سے سبکدوشی کا اشارہ دیا ہے اور یہ بھی اعتراف کیا کہ گوا جیسی چھوٹی ریاست میں قیادت کا بحران پایا جاتا ہے ۔ آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر گوا نے کہا کہ 60 سال کے بعد کسی شخص کو سبکدوشی کے بارے میں سوچنا چاہئیے اور وہ /13 ڈسمبر کو 60 سال کے ہورہے ہیں۔انہوں نے دو تین سال پہلے سے ہی اس بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا چنانچہ وہ اب کوئی بڑی ذمہ داری قبول کرنا نہیں چاہتے ۔  پاریکر کو 2014 ء میں مودی حکومت میں وزیر دفاع بنایا گیا ۔
تاملناڈو میں 200 دیسی بم برآمد
چینائی۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ترونلویلی ٹاؤن میں پولیس نے 200 دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بالعموم ماہی گیری یا ماہی گیروں کے گروپوں میں تصادم کے دوران یہ بم استعمال کئے جاتے ہیں۔