منشیات کی فروخت کے خلاف نائجیریائی باشندہ گرفتار

حیدرآباد ۔ /26 مارچ (سیاست نیوز) محکمہ آبکاری نے علاقہ لکڑی کا پل میں ایک مقام پر دھاوا کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر منشیات فروخت کرنے والے نائجیریائی باشندے کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ سلیمان ابراہیم حسن جو نائجیریائی باشندہ ہے اور نیہا بلڈنگ کا ساکن ہے ۔ کوکین فروخت کرنے کی اطلاع پر محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے ابراہیم حسن کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ ممبئی میں مقیم ایس کے عرف چک کی ایماء پر وہ یہ کاروبار چلارہا تھا ۔ تحقیقات کے دوران نائجیریائی باشندے نے کہا کہ چک شہر حیدرآباد کے علاوہ ممبئی اور بنگلور میں بھی کوکین فروخت کررہا ہے ۔ گرفتار نائجیریائی باشندے کو نامپلی اکسائز اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔