منشیات کا ریاکٹ بے نقاب محکمہ آبکاری کی ٹاسک فورس کی میڑچل میں کارروائی

حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ بیرون ملک سے منشیات منتقل کرتے ہوئے آن لائین فروخت کی جانے والی اس کوشش سے عہدیدار چونک گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آبکاری محکمہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے میڑچل ضلع میں دھاوا کیا ٹاسک فورس اور گھٹکیسرآبکاری کے عہدیادروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 24 سالہ نونیت کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے قبضہ سے آبکاری ٹاسک فورس نے 15 ایل ایس ڈی بلٹس 2 گرام ایم ڈی ایم اے نامی نشیلی دوا کے ساتھ 20 گرام گانجہ ضبط کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق ضبط شدہ منشیات کو نونیت نیدر لینڈ سے خریدا کرتا تھا اور منشیات بہ ذریعہ کورئیر منتقل کی جارہی تھیں اور گرفتار شخص آن لائین ان منشیات کو فروخت کرتا تھا ۔