منترالیہ تالاب سے نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : میر پیٹ پولیس نے منترالیہ چیرو ( تالاب ) سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ جگدیش جو جلال گوڑہ سرور نگر علاقہ کا ساکن تھا 27 ستمبر کو اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں پہو نچا ۔ آج میر پیٹ پولیس نے علاقہ میں واقعہ منترالیہ چیرو سے جگدیش کی نعش کو برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔