ممنوعہ گٹکھا کا ذخیرہ ضبط مختلف ٹرانسپورٹس پر دھاوے ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) گھٹکہ کے کاروبار میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائی ہنوز جاری ہے ۔ اور ایک تازہ کارروائی میں پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے 45 لاکھ مالیتی ممنوعہ گھٹکا برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے جمعرات بازار کے مختلف ٹرانسپورٹ گوداموں پر دھاوے کئے جہاں سے لاکھوں روپئے مالیتی گھٹکے کے پیاکٹس برآمد کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے کونڈہ ریڈی پارسل سرویس کے منیجر جیا اوبل ریڈی ، کمیشن ایجنٹ ، وینکٹ ناگراجو گپتا ، سوپر ایکسپریس کارگو سرویس کے منوج سنگھ اور آٹو ڈرائیور روی کانت سنگھ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے خالیجہ ، ہائی اور ایم سی گھٹکا کے پیاکٹس بھاری مقدار میں برآمد کرلئے ۔گرفتار ملزمین کو ضبط شدہ گھٹکے کے ساتھ پولیس شاہ عنایت گنج اور گاندھی نگر کے حوالے کردیا ۔