ممنوعہ ممالک کے امریکی نژاد یہودیوں کو امتناع سے استثنیٰ

یروشلم ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سفارت خانہ برائے اسرائیل نے آج کہا کہ اسرائیلی یہودیوں کو جو امریکہ میں پیدا ہوئے ہوں لیکن ان ممالک میں سے کسی میں مقیم ہوں جن کے شہریوں کی امریکہ آمد پر امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ اس امتناع سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ صدر امریکہ نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مسلم غالب آبادی والے 7 ممالک کے امریکہ میں داخلے پر امتناع عائد کرنے کے حکم نامہ پر جمعہ کے دن دستخط کئے گئے تھے ۔