نئی دہلی۔ہفتہ کے روز منعقدہ ترنمول کانگریس اور مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی میگا اپوزیشن ریالی کی حمایت کا ایک روز قبل راہول گاندھی نے اعلان کیا۔
یہاں تک کانگریس نے اپنے لیڈران ملکارجن کھڑگے اور مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کے ایم پی ابھیشک منوسنگھوی کلکتہ کی تقریب میں نمائندگی کے مقرر کیا ۔
عدم موجودگی کے متعلق جاری قیاس ارائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک صفحہ کا راہول گاندھی نے نوٹ بھی لکھا۔
انہوں نے لکھا کہ’’ تمام اپوزیشن متحد ہے‘ اتحاد کے اس مظاہرے میں ممتا دی کے لئے میں اپنی حمایت پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ ہم متحد ہندوستان کے لئے ساتھ ملکر ایک طاقتور پیغام جاری کریں گے‘‘۔
حزب اختلاف کو متحدہ کرنے میں کانگریس جو ہمیشہ آگے رہتی ہے کہ ‘ زوردیا ہے کہ ڈیموکریسی کی دفاع میں اتحاد قائم کرنے کے لئے ایک دھڑے کی سخت ضرورت ہے۔
راہول نے اپنی نوٹ میں لکھا کہ’’ ملک بھر میں ایک بہترین محافظ بنا ہے‘ جو ہزاروں لاکھوں ہندوستانیوں پر مشتمل ہے اوروہ مودی حکومت کے جھوٹے وعدوں کی وجہہ سے پریشان حال دیکھائی دے رہے ہیں۔
نیا کل کی امیدکے ساتھ یہ فورس آگے بڑھ رہی ہے‘ ایک ایسا کل جو ہر ہندوستانی کی آواز ہے۔ بچے سن رہے ہیں اور احترام کررہے ہیں کوئی فرق نہیں ان کا مذہب ‘ معاشی موقف اور علاقائی موقف کیاہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ’’ قابل تعریف ہیں بنگال کے وہ لوگ جو ہمارے نظریات کی حفاظت میں سب سے آگے رہے ہیں‘‘