ممتا بنرجی کی متنازعہ تصویر: خاطی یوتھ لیڈر کو غیر مشروط ضمانت

نئی دہلی، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی متنازعہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کئے جانے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی کارکن پرینکا شرما کو پہلے تو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا، لیکن کچھ منٹ بعد ہی اپنے آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے ضمانت کی شرط ختم کر دی۔ جسٹس اندرا بنر جی اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے پرینکا کی ضمانت کی درخواست پہلے قبول کر لی، لیکن اس کے لئے ممتا بنرجی سے معافی مانگنے کی شرط رکھی۔ چند منٹ بعد ہی بنچ نے شرما کے وکیل این این کول کو واپس بلایا اور اپنے آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے ضمانت کے لئے معافی نامہ کی شرط ختم کر دی۔ ابھی پرینکا کو فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے گا۔ قابل اعتراض پوسٹ کرنے والی شرما کو عدالت نے پہلے تحریری معافی نامہ دینے کو کہا تھا۔