ممتا بنرجی کا ٹوئیٹر پر پیام

کولکتہ۔یکم جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج پہلی مرتبہ ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے سال نو پر ایک نئی شروعات کی ہے جس پر وہ عوام سے ربط قائم کریں گی۔ اتفاق سے آج ہی ترنمول کانگریس کی 16ویں یوم تاسیس ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے پیام میں ماں، ماٹی ، منش کو مبارکباد پیش کی اور ریاست کی ترقی کے عہد کا اعادہ کیا۔