ممتابنرجی اور دوسرے ٹی ایم سی لیڈرس نے ٹوئٹر اور فیس بک ڈسپلے پر ودیاساگر کی تصویر ڈالدیں

کولکاتا۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی اور دوسرے چوٹی کے ٹی ایم سی قائدین نے اپنے اپنے ٹوئٹر اور فیس بک اکائونٹس پر ایشور چندر ودیاساگر جو بنگال کی نشاۃ ثانیہ کے ہیرو ہیں کی تصویر ڈالدیں۔ جو ان کی ڈسپلے پکچر (DP) کے بجائے تھی۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کے تمام عہدیدار بھی اپنی ڈی پی پر ودیاساگر کی تصاویر چسپاں کردیں۔ ممتابنرجی نے منگل کے پرتشدد واقعات پر چہارشنبہ کو ایک احتجاجی ریالی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخر اپنے آپ کو سمجھتا کیا ہے۔ کیا وہ بھگوان ہے جس کے خلاف احتجاج نہیں کیا جاسکتا؟ منگل کو بی جے پی ورکرز نے مشہور بنگالی مصلح ایشور چندر ودیاساگر کے نام سے قائم کالج میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی اور ان کے مجسمہ کو اکھاڑ پھینکا تھا۔