ممبئی کے خلاف بھی بنگلور کو شکست

ممبئی۔یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار کھلاڑیوں سے لیس بنگلور رائل چیلنجرس کے لیے آئی پی ایل 10 میں ناکامیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جیسا کہ یہاں کھیلے گئے ممبئی انڈینس کے خلاف مقابلے میں بھی اسے شکست برداشت کرنی پڑی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت بنگلور نے اس مقابلہ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنس اسکور کرتے ہوئے کسی قدر بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ لیکن ممبئی کو 5 وکٹوں کی کامیابی سے اس کے بولر روک نہیں پائے۔ روہت شرما نے 37 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل 56 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ قبل ازیں بنگلور کے لیے ڈی ولیئرس نے 43 رنز بنائے جبکہ کوہلی 20 رنز کے ساتھ اپنے ناقص فارم کو بہتر نہیں بناسکے۔