ممبئی میں گیس سیلنڈر پھٹ پڑنے سے ایک ہلاک

ممبئی۔31مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے مطابق نوی ممبئی علاقہ میں ایل پی جی گیس سیلنڈر پھٹ پڑنے سے دیوار گر پڑی جس کی وجہ سے پانچ سالہ لڑکا ہلاک اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق صبح کے وقت جب خاتون اپنے باورچی خانہ میں چولہا جلانے کیلئے داخل ہوئی تو گیس سیلنڈر سے گیس خارج ہورہی تھی‘ لائٹر کے اچانک جلانے پر شعلے بھڑک اٹھے اور سیلنڈر پھٹ پڑا ۔ یہ واقع نوی ممبئی کے کالم بولی علاقہ میں پیش آیا ۔ گیس سیلنڈر پھٹ پڑنے سے گھر کی دیوار گھر کے محوخواب افراد پر گرپڑی ۔ ماں اور بیٹے کے شدید زخمی ہونے پر دواخانہ منتقل کیا گیا جبکہ بیٹا مردہ قرار دے دیا گیا ۔ کالم بولی اسٹیشن نے حادثہ میں موت پر تحقیقات شروع کردیں ۔