ممبئی میں ساتواں عالمی آئی پی کنونشن

ممبئی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ساتواں عالمی آئی پی کنونشن جی آئی پی سی 2015ء 15 تا 17 جنوری للت ممبئی میں آئی ٹیاگ بزنس سلوشنس لمیٹیڈ اور فیپسی کے زیراہتمام منعقد کیا جائے گا جس میں آئی پی کے ماہرین، ہندوستان اور بیرون ملک قانونی کمپنیوں کے اٹارنی، آئی پی کے مالکین، موجد، محققین، مارکٹنگ کے ماہر اور سرکاری عہدیدار شعبہ صنعت کے ماہرین کے ساتھ اپنی معلومات کا باہمی تبادلہ کریں گے۔ تفصیلات سدھارتھ جیسوال کولکتہ سے sidharth@itagbs.com: mail@iprconference.com یا ٹیلیفون نمبر 09830201772 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

چھتیس گڑھ میں پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال پر پابندی
رائے پور ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کو پلاسٹک سے پاک بنانے کی سمت قدم اٹھاتے ہوئے آج سے پالیتھن کیری بیاگس کے استعمال پر پابندی عائد کردیا ہے ۔ اس خصوص میں محکمہ شہری نظم و نسق اور ترقیات نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ریاست میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر امتناع عائد کردیا ۔ جس کے پیش نظر اب کوئی کارخانہ پلاسٹک کی تھیلیوں کو تیار نہیں کرے گا ۔ اور دکاندار اور تاجروں کی جانب سے پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال اور خرید و فروخت کی اجازت نہیں رہے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔۔