ممبئی حملوں کے کیس کا ٹرائل ویڈیو میں منعقد کرنے کی عرضی خارج

لاہور ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ایسی عرضی خارج کردی کہ 2008 ء کے ممبئی حملے کیس کے سات ملزمین بشمول لشکر طیبہ آپریشنس کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کا ٹرائل ویڈیو لنک کے ذریعہ منعقد کرنے دیا جائے۔ عدالت نے حکام سے کہا کہ گواہوں اور دیگر کیلئے سیکوریٹی یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے استغاثہ کی اپیل مسترد کردی کہ انہیں عدالت میں سیکوریٹی وجوہات کی بناء ویڈیو لنک کے استعمال کی اجازت دی جا ئے۔