ممبئی حملوں میں استعمال کردہ سم کارڈ کا فارنسک ٹسٹ

لاہور ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں میں دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کردہ سم کارڈ کو سعودی عرب میں انٹر پول کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ اس کا فارنسک ٹسٹ کراتے ہوئے 2008 ء میں دہشت گردی کے حملے کیلئے پاکستان میں ان 7 افراد میں سے ایک پر مقدمہ چلایا جاسکے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم جمیل احمد کے استعمال کردہ سم کارڈ کو فارنسک تصدیق کیلئے سعودی عرب کے انٹرپول کو روانہ کیا ہے ۔