ملیحہ لودھی کااقوام متحدہ مبصر گروپ کو توسیع دینے کا مطالبہ

اسلام آباد، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے کہا ہے کہ علاقے میں موجودہ خطرات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ ( یو این ایم او جی آئی پی ) کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کے بڑھتے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے یو این ایم او جی آئی پی ایک اہم عنصر ہے ۔پاکستان ریڈیو کی کل کی رپورٹ کے مطابق محترمہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مہم میں پاکستان کھل کر اور مسلسل حمایت کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لئے جدوجہد کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔پاکستانی نمائندہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔