ملک کی ترقی کیلئے کانگریس کوووٹ دینے پر زور

دوباک /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک پارلیمانی کانگریس پارٹی امیدوار گالی انیل کمار نے آج حلقہ اسمبلی دوباک میں پارلیمانی انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ حٹی پور چوراستہ سے دوباک تک بائیک ریالی نکالی ۔ بعد ازاں بالاجی فنکشن ہال میں منعقدہ اجلاس سے مخاطب ہوکر کہا کہ صدر کل ہند کانگریس راہول گاندھی نے انتخابی منشور میں کہا کہ کم از کم آمدنی والے شخص کو سالانہ 72 ہزار روپئے اور کسانوں کو 2 لاکھ روپئے کے قرضہ جات معاف کرنے کا اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینے کے برابر ہے ۔ ملک کی ترقی اور سیکیولرزم کیلئے جدوجہد کرنے والی صرف اور صرف کانگریس پارٹی ہی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور کے سی آر پر سخت تنقید کی اور کہا کہ تلنگانہ ریاست میں خاندانی حکمرانی جل رہی ہے ۔ تلنگانہ کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے ۔