ملک کی ترقی کیلئے لڑکیوں کو مساوی حقوق ضروری

کریم نگر میں منعقدہ تقریب سے جوائنٹ کلکٹر کی مخاطبت

کریم نگر /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لڑکیوں کے مستقبل کیلئے راہ ہموار کریں جوائنٹ کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال کا خطاب بروز جمعرات ضلع کریم نگر میں نیشنل گرل چائیلڈ ڈے کے موقع پر کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ( آئی سی پی ایس ) سامگرابالا لاپریر کشااسکیم کے تحت تقریب منائی گئی ۔ جس میں جوائنٹ کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے شمع روشن کرکے اس تقریب کا آغاز کیا ۔ جوائنٹ کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو مساوی حقوق فراہم کرنے پر ہی ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ لڑکیوں کو نئے موقع فراہم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ اسی مقصد کو فروغ دینے کیلئے ہر سال 24 جنوری کو نیشنل گرل چائلڈ ڈے منایا جاتا ہے ۔ لڑکیوں کی موت کی شرح میں کمی کیلئے ہم تمام کو آگے بڑھ کر ممکنہ کوشش کرنی چاہئے ۔ ان کو توانائی بخش غذائے فراہم کی جائے ۔ بچپن کی شادیوں کی روک تھام کیلئے خاص طور پر دیہاتوں میں والدین میں بھروسہ و آگہی دلائی جائے ۔ لڑکیوں کو درپیش ہونے والے مزید دشواریوں کے متعلق جاریہ ماہ کی 21 تاریخ سے کئی طرح کے سماجی آگہی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ لڑکیوں اور نسوان کیلئے ریاستی حکومت نے شی ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر میں پختگی کی ہے ۔ چائیلڈ میاریجس کو ختم کرنے کے مقصد سے کلیانا لکشمی و شادی مبارک جیسے اسکیمات کو روبہ عمل لایا گیا ۔ قومی سطح پر لڑکیوں کی حفاظت کیلئے ٹول فری نمبر 1098 جس کے ذریعہ 24 گھنٹے مقررہ فرائض کی انجام دہی کی جارہی ہے ۔ اندرون 18 سال کے لڑکیاں اپنے دشواریوں کو اس نمبر 1098 پر بیان کرسکتے ہیں ۔ تعلیم کے علاوہ لڑکیاں کھیل کود فنکاری ، تکنیکی میدانوں میں اپنے جوہر دکھائیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی جوائنٹ کلکٹر نے خواہش کی ۔ اس کے علاوہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچیوں کے بہتر مستقبل میں ان کا ساتھ دیں ۔ ضلع ویلفیر عہدیدار ( انچارج ) شارادا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاحال ایک ہزار لڑکوں میں 943 لڑکیوں کی نسبت ہے ۔ اس میں اضافہ کیلئے والدین کو لڑکیوں کی پیدائش کے متعلق آگاہ کرایا جانا چاہئے ۔ طلباء نے بہترین ڈرامہ و ڈیانس پروگرام پیش کئے اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر نے بہترین مظاہرہ پیش کرنے والے طلباء کو تہنیت پیش کی ۔ بعد ازیں فلیکسیس پر دستخط کرکے لڑکیوں کو پیدا کرنے ، تعلیم دینے اور آگے بڑھانے کے نعرہ پر اظہار تشکر کیا ۔ اس اجلاس میں ضلع ویلفیر عہدیدار ( انچارج ) شارادا ، بی سی ویلفیر آفیسر رنگاریڈی ، سیکٹورل آفیسر انورادھا 1098 کوآرڈینیٹر سنپت اور دیگر نے شرکت کی ۔