ملنگا کو نیٹ بولر بنادیاگیا

کولمبو۔31ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی فاسٹ بولر لسیتھ ملنگا کی جانب سے ٹیم ٹریننگ سیشن میں بطور ’نیٹ بولر‘ شرکت کا انکشاف ہوا ہے۔ مالنگا جنوری میں دورہ بنگلادیش کیلئے 23 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل ہی نہیں کیا گیا اس کے باوجود وہ کولمبو میں ٹریننگ سیشن کے دوران دیکھے گئے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ وہاں پر بطور نیٹ بولر آئے ہیں۔اس بارے میں ملنگا نے کہا کہ ٹیم جب بھی پریکٹس کرتی ہے اس کو نیٹ بولرز کی ضرورت پڑتی ہے جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو میں بھی ایک نیٹ بولر کے طور پر شرکت کرتا تھا، اب بھی اسی حیثیت میں یہاں پر آیا ہوں۔ ملنگا 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں جوکہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنمنٹ ثابت ہوسکتا ہے۔