ملنگا ٹوئنٹی 20 سیریز سے دستبردار

کولمبو ۔31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی  ٹیم کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نیوزی لینڈ کے خلاف مجوزہ  ٹونٹی20 سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں اور دنیش چنڈیمل قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹیم کے ترجمان کے مطابق ملنگا ابھی تک صد فیصد فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے بعد اب وہ  ٹونٹی20  سیریز میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔