ملتان میں داعش کی سازش ناکام

لاہور 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سکیورٹی فورسیس نے اس ملک کے اعلیٰ ترین جاسوسی اداروں آئی ایس آئی اور انٹلی جینس بیورو (آئی بی) کے دفاتر کو بم دھماکوں سے اُڑانے کیلئے رچی گئی دہشت گرد سازش کو ناکام بنادیا۔ اس ضمن میں صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں داعش کے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
وسیم الرحمن اور سمیع اللہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ ضبط کرلیا گیا۔