ملتانی ٹکی کباب

اجزاء : قیمہ بغیر چربی والا (آدھا کیلو)، کچے پاپیتے کا گودا (4 چائے کے چمچ) ، پیاز (دو عدد) ، ادرک (ایک بڑا ٹکڑا ) ، ہری مرچیں (12 عدد) ، ہرا دھنیا (ایک گٹھی) ، نمک (حسب ذائقہ) ، خشخاش (پسی ہوئی) ، انڈا (ایک عدد)، گرم مسالہ (ایک چمچ) ، گھی یا تیل (ایک کپ)۔
ترکیب : قیمے کو مشین سے نکلوائیں ساتھ ہی تمام ہرا مسالہ یعنی ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پیاز اور ادرک بھی شامل کردیں تاکہ مشین سے نکل کر تمام مسالے یکجان ہوجائیں۔ اب مسالہ ملے قیمے میں نمک اور پاپیتے کا گودا ملا کر دو سے تین گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ دو تین گھنٹے کے بعد ایک انڈہ اور خشخاش قیمہ مسالے میں ملاکر آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ فرائنگ پین میں یا گہرے توّے میں گھی ڈال کر گرم کریں اور چھوٹی چھوٹی کباب نما گول ٹکیاں بناکر تلیں۔ گولڈن براؤن ہوجائیں تو ڈش میں اُتارلیں۔