ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مہدی پٹنم میں آرٹسٹری نمائش کا افتتاح

حیدرآباد 22 جولائی (راست) تلگو فلموں کے مشہور پلے بیاک سنگر شراونا بھارگوی کے ہاتھوں ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مہدی پٹنم شوروم میں آرٹسری خصوصی نمائش کا افتتاح عمل میں آیا۔ 21 تا 24 جولائی تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ماہر جیویلری ڈیزائنرس کے ڈیزائن اور تیار کردہ سونے ڈائمنڈ اور جیمس جیویلری کو فروخت کے لئے رکھا گیا ہے۔ اس نمائش میں دنیا بھر کے 220 ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس شورومس سے ہزاروں ڈیزائنس کے (MINE) ڈائمنڈ جیویلری (ERA) ان کٹ ڈائمنڈ جیویلری (PRECIA) ، جیمس جیویلری (ETHNIX) ، ہینڈ کرافٹڈ جیویلری (DMNE) ، انڈین ہیرٹیج جیویلری (HI) ، کازویل جیویلری (SKRLET) ، کڈس جیویلری کو مناسب قیمت پر فروخت کے لئے رکھا گیا ہے۔