مقروض کسان کی خودسوزی

حسن آباد31 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے موضع گودھن گری منڈل اکناپیٹ میں آج 40 سالہ سی راجیا نامی کسان نے زرعی مقاصد کے لئے ہوئے زائد از 6 لاکھ روپئے قرض کی ادائیگی کے لئے قرض داروں کے بڑھتے ہوئے مطالبہ سے دلبرداشتہ ہو کر شدید مایوسی کی حالت میں اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کو خودسوزی کرلی ۔ نیز برسرموقع فوت ہوگیا ۔ اکناپیٹ سب انسپکٹر پاپیا نائک کی فراہم کردہ تفصیلات کے بموجب متوفی کسان راجیا نے اپنی مورثی جائیداد 12 ایکڑ کے ساتھ ساتھ مزید 8 ایکڑ اراضی قول پر لیکر کپاس و مرچ کی کاشت کی تھی جس کے لئے زائد از 6 لاکھ روپئے قرض حاصل کرلیا ۔ تاہم قابل منافع کا شت نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر آج قرض کی ادائیگی کے امکانات موہوم ہوجانے سے شدید مایوسی کی حالت میں اپنے مکان کو اندر سے مقفل کر کے خودسوزی کرلی ۔ نیز فوت ہوگیا ۔ اکناپیٹ پولیس اسٹیشن اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔