مفرورعسکریت پسند دہلی میں گرفتار

نئی دہلی ۔ 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے جیش محمد کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے سرپر 2لاکھ روپیوں کا انعام تھا ۔ خصوصی سیل کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجیو کمار نے بتایا کہ ملزم کی عبدالمجید بابا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو سوپور کے ضلع کا رہنے والا ہے ۔ یہ گرفتاری ہفتہ کی شام میں عمل میں آئی ۔ بابا کو سری نگر کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ، اسے عبوری حوالگی کیلئے دہلی لایا گیا ۔