مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقاتECET (FDH) 2015

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام ECET (FDH) – 2015 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 01-05-2015 تا 19-5-2015 حیدرآباد میں مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ یہ کوچنگ صرف ریاضی ، طبیعیات اور کیمیاء میں دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ECET-2015 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہوں حکومت کے طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو ، ای سیٹ ، آن لائن فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ داخل کرسکتے ہیں ۔۔