مغربی بنگال میں 2 خواتین کی اجتماعی عصمت ریزی

مالدا ( مغربی بنگال ) ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع مالدا میں زانیوں کے ایک گروپ نے 2 خواتین کی اجتماعی عصمت ریزی کردی جس کے خلاف مزاحمت کرنے پر ایک خاتون کو زد و کوب کرنے سے وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے گئی تھی ۔ تقریبا 4 بدمعاشوں نے ان کا اغواء کر کے ویران مقام پر لے گئے ۔ جس کے بعد ان کی اجتماعی عصمت ریزی کردی ۔ ایک خاتون کی مزاحمت پر زانیوں کی مار پیٹ سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ دوسری خاتون پر حملہ کردینے سے وہ بے ہوش ہوگئی تھی ۔ ہوش میں آنے کے بعد یہ خاتون اپنے مکان پہنچ کر واقعہ کی اطلاع دی ۔ مقامی دیہاتیوں کی اطلاع پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر نعش کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا اور ایک کیس درج کر کے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔۔