مغربی بنگال میں غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے بی جے پی کی ای سی سے نمائندگی

نئی دہلی ۔16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے جمعرات کو الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ ریاست مغربی بنگال میں امن وقانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے مرکزی وزراء بشمول پرکاش جاؤڈیکر ، مختار عباس نقوی اور وجئے گوئل وفد میں شامل تھے ۔ انہوں نے مغربی بنگال میں انتخابی تشدد کیلئے دستور کی دفعہ 324 کو لاگو کرے تاکہ آخری مرحلہ کے انتخابات پرامن طور پر منعقد ہوسکیں ۔ بی جے پی نے اپنے میمورنڈم میں ذکر کیا کہ ٹی ایم سی صدر ممتا بنرجی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں اس لئے ملک کی سب سے اعلیٰ ادارہ الیکشن کمیشن اور وزیراعظم نریندر مودی کو آگے آنا چاہیئے ۔ غنڈوں کے خلاف ایکشن کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن پر زور دیا گیا کہ وہ انتخابات کے وقت امن و قانون کی بحال ی کیلئے سیکورٹی فورسیس کو تعین کرے ۔