معذورین کو ہر ممکنہ تعاون کی فراہمی

کریم نگر ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے تمام معذورین کو مکمل تعاون و ممکنہ امداد فراہم کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی فینانس و سیول سپلائز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے چہارشنبہ کو امبیڈکر اسٹڈیم میں منعقدہ معذورین کے ٹائی سیکلوں کی تقسیم کے پروگرام میں تقسیم انجام دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مخاطب کرتے ہوئیہ کہا کہ عطیہ دہندگان کے تعاون سے یہ ٹرئی سیکل کے تقسیم کا کام انجام دیا گیا ۔ موٹیویشن انڈیا کے تعاون سے اس ٹرائی سیکل کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ سماعت سے محروم (10) افراد کو (01) آپریشن 8 لاکھ روپئے تک آپریشن انجام دیئے گئے اور ان کو دوبارہ قوت سماعت واپس آئی ہے ۔ ضلع میں سماعت سے محروم تمام معذورین اگر ہوں تو ان تمام کو بھی عطیہ دہندگان کے تعاون سے آپریشن انجام دیئے جائیں گے ۔ ایسے تمام معذورین کی تفصیلات اکھٹا کرنے اے ڈی معذورین کو ہدایت دی ۔ یہ ٹرائی سیکل امریکہ میں تیار کی گئی اس کا استعمال تین طریقہ سے کرسکتے ہیں ۔ تمام کام حکومتیں نہیں کرسکتی ہیں ۔ انسانی جذبہ کے ساتھ آگے بڑھ کر ادارہ ، تنظیمیں تعاون کرے ۔ تمام معذورین کو امداد فراہم کی جائیں گی ۔ قبل ازیں امریکہ کے نیوٹن نے کہا وہ ایل ڈی ایس چاریٹبل ٹرسٹ کے نمائندے کے حیثیت سے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرائی سیکل کی تقسیم سے خاندان مستحکمہوں گے اور معذورین اپنے کام خود انجام دسکتے ہیں ۔ اس پہلے کسی دوسروں پر منحصر ہو کر زندگی گزارنا پڑھتا تھا ۔ آج اس سے (280) خاندان مستفید ہورہے ہیں ۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد چیرپرسن ٹی اوما ، مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر ، ایم ایل سی ناراداسولکشمن ، ضلع کلکٹر نیتو پرساد ، اے ڈی معذورین بہبود کریم نگر نے شرکت کی ۔