مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: سی بی آئی میں دو ایس ایس پی کا تقرر

نئی دہلی۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کو سی بی آئی نے دہلی عدالت کو آگاہ کیا کہ مظفر پور شیلٹر ہوم عصمت ریزی کیس میں دو اسپیشل پبلک پراسیکٹیوٹرز (ایس اے پی پی ) کا تقرر کیا گیا ہے تاکہ کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوسکے۔ دہلی ایڈشنل سیشن جج سوربھ کل شرشتہ نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ اگر وہ اضافی الزامات داخل کرنا چاہے تو اس کے لیے 15 یوم کا وقت دیا ہے اور کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ دو مارچ مقرر کی ہے۔ امیت جندل اور آرین سنہا کو بحیثیت دو ایس ایس پی کی حیثیت سے تقرر کیاگیا ہے اور دو عہدیدار سی بی آئی کی درخواست کی وصولی کے بعد مباحث کے دستاویزات تیار کریں گے اور عدالت نے دوپارٹیوں سے درخواست کی کہ وہ 2 مارچ کو بحث کے لیے تیار رہیں۔ پیر کو عدالت نے ایجنسی کو مطلع کیا تھا کہ ایس پی پی تقرر میں تاخیر کے باعث ہتک آمیز ایکشن لیا جائے گا اور عدالت سے امید نہ رکھنا کہ وہ مزید ایک ہفتہ انتظار کرے گی۔ اپکس کورٹ نے 7 فروری کو حکم دیا تھا کہ شیلٹر ہوم کیس کو بہار سے منتقل کرکے ساکت ڈسٹرکٹ پوسکو عدالت میں چلایا جائے۔
اور چھ ماہ کے اندر اس کو مکمل کرلیا جائے تاکہ انصاف رسانی میں تاخیر نہ ہو۔