مظاہرالعلوم گلبرگہ میں دو ماہی سمر کلاسیس کا آغاز

گلبرگہ یکم / اپریل ( فیاکس ) مدرسہ اسلامیہ مظاہرالعلوم گلبرگہ شہر کا قدیم مشہور و معروف بافیض دینی تعلیمی درسگاہ ہے جہاں نونہالان ملت اسلامیہ کی شب و روز تعلیم و تربیت کیلئے ہمہ تن مصروف ہے ۔ ساتھ ہی عصری علوم حاصل کرنے والے اسکول و کالج وغیرہ کے طلبہ کیلئے مدرسہ ہذا میں ہر سال کی طرح امسال بھی یکم اپریل تا 30 مئی دو ماہ گرمائی تعطیلات میں سمر کلاسیس کا نظم کیا گیا ہے جہاں پر طلباء کو دین کی بنیادی ضروری توجہ دی جائے گی ۔ قرب و جوار کے آنے والے طلباء کیلئے تعلیم و تربیت کے ساتھ کھانے پینے اور رہنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اوقات تعلیم صبح 8 بجے تا نماز عصر ہوں گے ۔