مصر کے وادی سینا میں 24 جنگجو ہلاک

قاہرہ۔ 12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)مصر کے وادی سینا ء کے شمالی اور وسطی علاقے میں گزشتہ چند دنوں میں سکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 27 جنگجو ہلاک ہو ئے ہیں۔ مسلح افواج نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے ۔ روزنامہ مصر الیوم کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان تمر الرافعی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی مہم کے دوران قومی سلامتی دستہ نے جزیرہ نما وادی سینا کے مختلف صحرائی علاقوں میں 27بندوق بردار جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے ، جن میں تین خطرناک جنگجو لیڈر بھی شامل ہیں۔ یہ فوجی کارروائیاں وادی سیناء کے دوسرے اور تیسرے فیلڈ آرمی کی حدود میں کی گئی ہیں۔ وادی سیناء میں رواں سال فروری کے بعد سے فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشن’سینائی 2018′ میں ا ب تک 460 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 30 فوجی جوان جاں بحق ہوئے ہیں۔