مصر میں ٹرین حادثہ ، 15 ہلاک ، 40 زخمی

قاہرہ۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 15 افراد ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسافر بردار ٹرین مصر میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ مصر کا یہ تازہ ترین مہلک ٹرین حادثہ ہے۔ مسافر بردار ٹرین مال گاڑی سے کوم حمزہ اسٹیشن کے قریب شمالی بحیرہ صوبہ میں ٹکرا گئی۔ کم از کم 15 افراد ہلاک، 40 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں شریک کروایا گیا ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا۔ مسافر بردار ٹرین اسکندریہ جارہی تھی جبکہ مال گاڑی قاہرہ جارہی تھی۔ مصر کا ریلوے نظام ناقص حفاظتی انتظامات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ گزشتہ 10 سال کے حادثوں کو اسی ناقص نظام کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔ اگست کے مہینے میں 43 افراد ساحلی شہر اسکندریہ میں ایک ٹرین حادثہ سے ہلاک ہوئے تھے۔