مصر میں انٹلیجنس حکام نے الجزیرہ چیانل کے دو صحافیوںکو گرفتار

قاہرہ۔31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی خفیہ پولیس نے قاہرہ میں کام کرنے والے دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں صحافی جن میں سے ایک مصری اور دوسرا آسٹریلین شہری ہے جو الجزیرہ ٹی وی سے وابستہ ہیں۔ مصری وزارت داخلہ نے دونوں پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر خبریں ٹیلی کاسٹ کرتے ہیں اور مصرکی اندرونی سلامتی کیلیے مسائل پیدا کرتے ہیں۔صحافیوں کی گرفتاری کیلیے خفیہ پولیس کے افسروں نے قاہرہ ہوٹل میں ریڈ کیا اور انہیں گرفتار کرنے کے علاوہ ان کے پاس موجود ابلاغی آلات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ واضح رہے الجزیرہ کے دفاتر کیلیے مشکلات کے بعد سکیورٹی اداروں کے خوف سے عارضی طور پر الجزیرہ کا دفتر قاہرہ ہوٹل میں منتقل کر لیا تھا۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں حراست میں لیے گئے دونوں صحافی الجزیرہ کے بیورو چیف محمد عدیل فہمی اور آسٹریلین صحافی پیٹر گریسٹی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ بلکہ انہیں اخوان کے حامی بتایا گیا ہے۔اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد اس سے وابستگی رکھنا، اس کا حامی ہونا، حتی کہ ایسی تحریر اپنے پاس رکھنا جس میں اخوان کا ذکر ہو جرم ہے۔