مصباح کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر

شارجہ۔31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کر دیا۔مصباح کا کہنا تھا “میں کوشش کررہاتھا کہ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لوں لیکن اب میں نے اسے موخر کر دیا.میں ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہا تھا کیونکہ ہماری اگلی سیریز کے لیے لمبا وقفہ ہے”۔پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف آئندہ سال جولائی میں ہوگی۔