مشین لرننگ اینڈ ڈاٹا سائنس پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس

حیدرآباد 31 دسمبر ( یواین آئی ) مہیندراایکول سنٹرالے (ایم ای سی ) حیدرآباد نے مشین لرننگ اینڈ ڈاٹا سائنس پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔اس کانفرنس نے مشین لرننگ اور بگ ڈاٹا کے شعبوں میں کام کرنے والے محققین کو ایک ہی چھت تلے جمع کیا تاکہ ڈاٹا سائنس میں مستقبل کے امکانات اور موجودہ رجحانات پر تبادلہ خیال کیاجاسکے ۔ ڈاکٹر انل سہسرابدھی صدرنشین آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشین لرننگ کے استعمال کی ضرورت پر زوردیا تاکہ ملک کے مسائل حل کئے جاسکیں ۔انہوں نے طلبہ پرزور دیا کہ وہ اسمارٹ انڈیاہیکاتھن میں شرکت کریں۔