مشیر آباد کے مساجد کو پانی اور برقی سربراہی کے انتظامات کو قطعیت

جناب محمد واجد حسین کی محکمہ آبرسانی ، بلدیہ اور برقی کے عہدیداروں سے نمائندگیاں
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے تمام مساجد کو ٹینکرس کے ذریعہ پینے کے پانی سربراہی ، مساجد کے اطراف و اکناف صفائی ، کیڑے مار دواؤں ، کا چھڑکاؤ ، کچرے کی نکاسی کے لیے خصوصی گاڑیوں کے انتظامات ، اسٹریٹ لاٹس کی درستگی کے علاوہ ماہ رمضان المبارک میں سحر ، افطار اور نماز تراویح و نماز تہجد کے موقع پر بلا وقفہ برقی سربراہی کے لیے سابق کانگریس فلور لیڈر جی ایچ ایم سی و سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ جناب محمد واجد حسین نے محکمے آبرسانی و سیوریج بورڈ منیجنگ ڈائرکٹر جناب دانا کشور ، کمشنر بلدیہ جی ایچ ایم سی ڈاکٹر جناردھن ریڈی حیدرآباد میٹرو پولیٹن چیف جنرل منیجر محکمے برقی جناب ستیش کمار کو تفصیلی یادداشتیں علحدہ علحدہ حوالے کئے ۔ جس کو تمام اعلی عہدیداروں اپنے متعلقہ عہدیداروں کو سخت احکامات کے ذریعہ منظوری دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے اس مہینے میں کسی بھی عوامی شکایات کے بغیر کام کرنے اور کسی بھی لاپرواہی پر سخت نوٹ لیئے جانے کے احکامات جاری کئے ۔ جناب محمد واجد حسین نے ڈائرکٹر جناب دانا کشور ، چیف جنرل منیجر جناب پربھاکر ، جنرل منیجر جناب رامچندرا ریڈی ، ڈپٹی جنرل منیجر جناب سریدھر ریڈی ، راجو سے کہا کہ مساجد کو روزانہ ٹینکرس کے ذریعہ پینے کے پانی کی سربراہی کے علاوہ مسلم اقلیتوں کے محلے جات میں نصف گھنٹہ اضافہ پانی سربراہی کا مطالبہ کیا ۔ جب کہ کمشنر بلدیہ جناب ڈاکٹر جناردھن ریڈی ، ایڈیشنل کمشنر روی کرن ، ڈپٹی کمشنر جناب مکند ریڈی ، اسسٹنٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر سرکل 9A ڈاکٹر بھارگاؤ نارائن کو کچرے کی نکاسی کے لیے خصوصی گاڑیوں ، کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ کے علاوہ محکمے برقی عہدے داروں کو رمضان المبارک کے مہینے میں بلا وقفہ برقی سربراہی اور عارضی ٹرانسفارمرس کا بھی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔