مشروب کے سرقہ پر دبئی میں دو ہندوستانیوں کو سزائے قید

دبئی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کی ایک عدالت نے اپنی ایک پولیس اکیڈیمی پر فوڈ کیٹرنگ کمپنی سے مشروب کے 900 بکس کا سرقہ کرنے والے دو ہندوستانیوں کو چھ ماہ کی سزائے قید دی ہے۔ دبئی کی عدالت جرم ثابت ہونے پر ان دو ہندوستانیوں کے علاوہ ایک پاکستانی کو فی کس چھ ماہ کی سزائے قید کے علاوہ مجموعی طور پر 150,000 اماراتی درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا اور تینوں مجرمین کو فی کس 23,760 درہم (تقریباً 4 لاکھ روپئے) بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ ان تینوں کو سزاء کی تکمیل کے بعد متعلقہ ملکوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔